Random Video

ہم کشمیر واپس لوٹنا چاہتے ہیں: کشمیری پنڈت

2025-06-03 4 Dailymotion

اننت ناگ : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منعقدہ کھیر بھوانی میلے میں شریک کشمیری پنڈت برادری نے واپس کشمیر لوٹنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

میلہ میں شریک راکیش کول نامی ایک مہاجر کشمیری پنڈت نے کہا کہ وہ بھی دیگر ہزاروں کشمیری پنڈتوں کی طرح مستقل طور پر یہاں کشمیر میں ہی رہائش پذیر اختیار کرنے کے خواہاں ہیں۔  

سیما کور نامی ایک خاتون کشمیری پنڈت نے کہا کہ وہ یہیں تولد ہوئیں اور جنوبی کشمیر کی اس کی جنم بھومی ہے جہاں وہ بحیثیت مہمان نے بلکہ مستقل طور پر رہائش پذیر ہونا چاہتی ہیں۔ تاہم انہوں نے کشمیری پنڈتوں کی مستقل واپسی کے لیے حکومت سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 90کی دہائی کے اوائل میں کشمیر میں حالات کافی ناسازگار ہوئے اور یہاں آباد کشمیری پنڈتوں نے جموں سمیت دیگر مقامات کی جانب ہجرت کو ترجیح دی تھی۔

لوٹکی پورہ، عشمقام میں واقع ’’ماتا کھیر بھوانی‘‘ میں کشمیری پنڈت گزشتہ پندرہ برس سے کھیر بھوانی میلہ منعقد کرتے آ رہے ہیں۔